تھر کوئلے سے یوریا کھاد منصوبے پر اہم پیش رفت، وزیراعلیٰ سندھ اور ایف ایف سی کا اجلاس

کراچی (20 فروری 2026): وزیراعلیٰ سندھ Syed Murad Ali Shah نے فوجی فرٹلائیزر کمپنی (FFC) کے سی ای او Jahangir Piracha اور اعلیٰ افسران سے ملاقات کی جس میں تھر کے کوئلے سے یوریا کھاد تیار کرنے کے منصوبے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری توانائی شہاب انصاری، ایم ڈی تھر کول طارق شاہ سمیت دیگر افسران اور ایف ایف سی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر سید عامر عباس، ہیڈ آف گورنمنٹ اینڈ پبلک ریلیشنز شہباز اے خان اور سعد لودھی شریک تھے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نماز جمعہ کے لیے سیکیورٹی الرٹ، شہریوں کو حفاظتی ہدایات جاری

وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کی بینکیبل فزیبلٹی اسٹڈی (BFS) پر بھی بریفنگ دی گئی، جو نومبر 2025 میں مکمل کی گئی تھی۔ یہ منصوبہ جولائی 2024 میں وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور اس پر خاطر خواہ پیش رفت ہو چکی ہے۔ منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 1.12 ارب ڈالر ہے اور اس سے سالانہ 717,000 ٹن یوریا پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ منصوبہ تھر اور پاکستان کے لیے ایک "گیم چینجر” ثابت ہوگا اور سندھ کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ منصوبے سے 3,500 سے زائد براہِ راست اور 7,000 سے زائد بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ یوریا کی درآمد میں کمی آئے گی اور ممکنہ طور پر 260 ملین ڈالر تک برآمدات سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا، جبکہ سندھ حکومت کو سالانہ تقریباً 5.5 ملین ڈالر تک رائلٹی ملنے کا امکان ہے۔

اجلاس میں آئندہ کے لائحۂ عمل اور ضروری اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایف ایف سی نے سندھ حکومت سے مکھی فراش سے 12 کیوسک پانی کی فراہمی اور اسلام کوٹ میں ملازمین کی کالونی کے لیے زمین مختص کرنے کی درخواست کی۔ منصوبے کی کامیابی کے لیے سندھ اور وفاقی حکومتوں کی جانب سے ٹیکسوں میں سہولیات فراہم کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئلے سے یوریا تیار کرنے سے یوریا کی قیمت کم ہوگی، جس سے زرعی شعبے کو نمایاں فائدہ پہنچے گا اور قومی معیشت مستحکم ہوگی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “تھر کوئلے سے یوریا کھاد منصوبے پر اہم پیش رفت، وزیراعلیٰ سندھ اور ایف ایف سی کا اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!