ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا مختلف ٹریفک پوائنٹس کا دورہ، بہترین کارکردگی پر افسران کو نقد انعام

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شہر کے مختلف اہم ٹریفک پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے نفری کے ہمراہ افطاری بھی کی اور جوانوں کے حوصلے کو سراہا۔

پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ساؤتھ پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 10 افراد گرفتار

دورے کے دوران دورانِ ڈیوٹی بہترین کارکردگی اور جذبۂ خدمت کا مظاہرہ کرنے پر افریر ٹریفک سیکشن کے سب انسپیکٹر مقصود احمد اور سب انسپیکٹر شوکت خان کو نقد انعام اور سی سی سیکنڈ سے نوازا گیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ افسران و اہلکار شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ خصوصاً افطار کے اوقات میں ٹریفک کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور شہریوں سے خوش اخلاقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

WhatsApp Image 2026 02 20 at 10.12.21 PM WhatsApp Image 2026 02 20 at 10.12.21 PM 1 WhatsApp Image 2026 02 20 at 10.12.22 PM 1

68 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا مختلف ٹریفک پوائنٹس کا دورہ، بہترین کارکردگی پر افسران کو نقد انعام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!