اسلام آباد میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، روزانہ 1 لاکھ 25 ہزار شہری مستفید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ Mohsin Naqvi نے اسلام آباد میں ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے الیکٹرک بسوں کے ڈپو اور چارجنگ سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے خود الیکٹرک بس میں سفر کیا اور متعلقہ افسران سے سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نماز جمعہ کے لیے سیکیورٹی الرٹ، شہریوں کو حفاظتی ہدایات جاری

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے 1 لاکھ 25 ہزار شہری روزانہ ان بسوں میں سفر کر رہے ہیں اور مستقبل میں مسافروں کی تعداد کو 2 لاکھ 50 ہزار یومیہ تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ طلباء و طالبات کے روٹس کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے الیکٹرک بس سروس کو راوت تک توسیع دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ میٹرو کے ساتھ یہ سروس ٹریفک مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ مزید برآں، پاکستان میں ایچ آئی ٹی کے ذریعے الیکٹرک بسوں کی مقامی تیاری بھی شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

ڈپو میں 64 چارجرز لگانے کی گنجائش ہے جن میں سے 50 پہلے ہی نصب ہیں، جبکہ باقی 14 جلد لگائے جائیں گے۔ ہر چارجر دو گھنٹے میں دو بسیں چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں اس وقت 21 روٹس پر الیکٹرک بسز چل رہی ہیں اور منصوبے کو گوگل کے ساتھ انٹیگریٹ کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو آسانی فراہم ہو۔

افتتاحی تقریب میں چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!