ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نماز جمعہ کے لیے سیکیورٹی الرٹ، شہریوں کو حفاظتی ہدایات جاری

کراچی (20 فروری 2026): Azad Khan نے شہر قائد میں نماز جمعہ کے موقع پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ عوام کی حفاظت اور امن و امان برقرار رہے۔

کراچی: کینٹ، پی آئی ڈی سی پل کے قریب آئل اسپل میں آگ، ریسکیو 1122 کارروائی میں مصروف

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ تمام تھانہ جات سطح پر رابطوں کے ذریعے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مساجد اور امام بارگاہوں سے مناسب فاصلے پر یقینی بنائی جائے۔

عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک حرکت، سرگرمی یا مشتبہ فرد/افراد، لاوارث گاڑی، بیگ یا پارسل کی اطلاع فوری طور پر 15 ہیلپ لائن یا قریبی موبائل تھانہ کو دی جائے۔

کراچی میں تعینات سب ڈویژنل آفیسرز اور ایس ایچ اوز نماز جمعہ کے اختتام تک از خود سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کریں گے اور ڈیوٹی مقام کو ہرگز نہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان Karachi Police Media Cell نے بتایا کہ شہر میں سیکیورٹی اقدامات پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا کوتائی پر سخت قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

60 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نماز جمعہ کے لیے سیکیورٹی الرٹ، شہریوں کو حفاظتی ہدایات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!