کراچی: سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ملازمین پر ذہنی و معاشی تشدد، کرپشن اور غیر قانونی چھانٹیوں کا الزام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ جی ایم محمد حسین شیخ اور ان کی نئی چائینی ٹیم نے ضلع وسطی زون میں ملازمین پر ذہنی اور معاشی تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

پاکستان بھر میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ کل سے

ذرائع کے مطابق گانسو بگوئیوان پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت کام کرنے والے آپریشن مینیجر، انچارجز اور سپروائزرز سمیت دیگر ملازمین کو جبری استعفی دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جو لیبر قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ملازمین نے بتایا کہ نئے آنے والے افسران اے جی ایم صدام، ایچ آر ذوالفقار، عبدالغفار اور شہباز نے ملازمین کو مسلسل ذہنی اذیت میں مبتلا کر کے آپریشن متاثر کرنا شروع کر دیا۔

معتبر ذرائع کے مطابق افسران نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور روزانہ کی بنیاد پر تین شفٹوں میں لیبر، فیول اور ٹرانسپورٹ کے نام پر لاکھوں روپے کی بے ضابطگیاں کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ جعلی بھرتیوں کے ذریعے بھی کروڑوں روپے کے فنڈز بٹورے جا رہے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کی آمد سے قبل ہی چھانٹی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس سے مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگا۔ جی ایم محمد حسین شیخ نے اپنی نئی ٹیم کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں، جس سے کرپشن کا بازار گرم ہے۔

مزید الزام ہے کہ افسران شہباز، ذوالفقار اور عبدالغفار ضلع وسطی یارڈ ورکشاپ میں کھلے عام اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرتے ہیں تاکہ ملازمین کو ڈرا دھمکا کر اپنا قابو قائم رکھا جا سکے، جس سے شدید تشویش پائی جاتی ہے اور ممکنہ بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔

ملازمین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس صورت حال کا نوٹس لیا جائے اور غریب ملازمین کا معاشی قتل ہونے سے بچایا جائے۔

WhatsApp Image 2026 02 18 at 6.48.35 PM WhatsApp Image 2026 02 18 at 6.48.35 PM 2 WhatsApp Image 2026 02 18 at 6.48.36 PM WhatsApp Image 2026 02 18 at 6.48.36 PM 1

65 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ملازمین پر ذہنی و معاشی تشدد، کرپشن اور غیر قانونی چھانٹیوں کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!