اسلام آباد / پشاور: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل 19 فروری 2026 سے رمضان کا پہلا روزہ شروع ہو گا۔
کراچی: جمشید کوارٹرز میں انسدادِ تجاوزات آپریشن، 11 دکانیں سیل، 3 افراد گرفتار
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا، جس میں کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت دیگر علاقوں کے زونل اجلاس سے موصول شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔
چیئرمین کمیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کے طول و عرض سے رمضان کے چاند کی رویت کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں، جن کی بنیاد پر کل 19 فروری کو پہلا روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ابتدا میں کمیٹی کو خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور اسلام آباد سے 21 شہادتیں موصول ہوئیں، جبکہ دیگر زونل کمیٹیوں سے 6 اضافی شہادتیں موصول ہوئیں۔
چیئرمین کمیٹی نے تمام عوام کو رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پر مبارکباد دی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسلامی احکام اور عبادات کی پابندی کے ساتھ رمضان المبارک گزاریں۔