عمران خان جس ڈاکٹر سے معائنہ کرانا چاہیں، سہولت دی جائے گی: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھوں کا معائنہ کرانا چاہیں، انہیں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کے 25 طبی معائنے کرائے گئے، سابق سپرنٹنڈنٹ کا مؤقف سامنے آگیا

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اپنی رپورٹ میں یہ نہیں کہا کہ شکایت کے باوجود علاج نہیں کرایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت طبی سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی آنکھ میں تکلیف کی شکایت کے باوجود جیل حکام نے بروقت توجہ نہیں دی، جو مجرمانہ غفلت کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے متعلق دستیاب سہولیات کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “عمران خان جس ڈاکٹر سے معائنہ کرانا چاہیں، سہولت دی جائے گی: رانا ثنا اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!