اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیڑھ سال کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 25 مرتبہ میڈیکل چیک اپ کروایا گیا۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی زعیم قادری انتقال کر گئے
تفصیلات کے مطابق 29 اگست 2025 کو بینائی میں کمی کی شکایت پر پہلی مرتبہ پمز اسپتال کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ ڈاکٹر عارف نے عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ کیا، جبکہ بعد ازاں جنوری میں بھی دو مرتبہ آنکھوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔
عبدالغفور انجم نے 16 جنوری کو بطور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اپنا چارج چھوڑنے کے روز بھی پمز کی تین رکنی میڈیکل ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کروایا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے عمران خان کی صحت سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ سابق سپرنٹنڈنٹ غفلت کے مرتکب ہوئے۔ تاہم سابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ تمام طبی سہولیات قواعد کے مطابق فراہم کی جاتی رہیں۔
