مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما، سابق رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب 26 لارنس روڈ، لاہور میں ادا کی جائے گی۔
Friday, 13th February
25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں اور بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔
سیاسی اختلافات کے باعث 2018 میں وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
