امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ نہ کیا تو اسے انتہائی تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عمران خان جس ڈاکٹر سے معائنہ کرانا چاہیں، سہولت دی جائے گی: رانا ثنا اللہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ضروری ہے، بصورت دیگر حالات بہت خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہمیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ ایران کے لیے صورتحال نہایت سنگین اور بہت تکلیف دہ ہوگی۔”
امریکی صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران ایران کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام کے معاملے پر کشیدگی بدستور جاری ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں سفارتی رابطوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مبصرین کے مطابق ممکنہ معاہدہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر نمایاں اثر ڈال سکتا ہے۔
