کراچی کینٹ اسٹیشن پر ریلوے پولیس کی مثالی دیانتداری، لاوارث بیگ اصل ورثاء کے حوالے

کراچی — پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی ایک اور روشن مثال قائم کر دی۔ ریلوے پولیس کراچی کینٹ نے ٹرین کراچی ایکسپریس میں ملنے والا لاوارث بیگ تلاش کے بعد اس کے اصل ورثاء کے حوالے کر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2026 کو ٹرین کراچی ایکسپریس 16 ڈاؤن کی کوچ نمبر 09 سے پلیٹ فارم نمبر 2/3، ریلوے اسٹیشن کراچی کینٹ پر دورانِ ڈیوٹی کانسٹیبل نمبر 1237 محمد ایوب نے ایک لاوارث بیگ برنگ نیوی بلو برآمد کیا، جسے فوری طور پر تھانہ ریلوے پولیس کراچی کینٹ منتقل کر دیا گیا۔

تھانہ میں روبرو چیکنگ کے دوران بیگ سے 25 تا 30 عدد استعمال شدہ لیڈیز سوٹ اور ایک عدد چھوٹا کالا بیگ برآمد ہوا، جس میں سونا نما زیورات اور 68 ہزار روپے نقد موجود تھے۔ برآمد شدہ سامان کو قانونی تقاضوں کے مطابق محفوظ کر لیا گیا اور فوری طور پر اصل ورثاء کی تلاش شروع کی گئی۔

بعد ازاں 9 فروری 2026 کو حقیقی وارث نسیم اختر اہلِ خانہ کے ہمراہ تھانہ ریلوے پولیس کراچی کینٹ پہنچے اور مکمل تفصیلات فراہم کیں۔ تصدیق کے بعد مذکورہ بیگ بمعہ تمام سامان بحفاظت ان کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس پی ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے کہا کہ ریلوے پولیس مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور دورانِ سفر شہریوں کی حفاظت، کھوئے ہوئے سامان کی بروقت بازیابی اور شفاف حوالگی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سامان کی مجموعی تخمینی مالیت کے مطابق زیورات تقریباً 90 ہزار روپے، دیگر سامان 30 ہزار روپے جبکہ نقد رقم 68 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ تمام سامان بحفاظت ملنے پر متاثرہ خاندان نے ریلوے پولیس کراچی ڈویژن، بالخصوص ایس پی صاحب کی قیادت اور عملے کی ایمانداری و پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

WhatsApp Image 2026 02 09 at 11.19.27 PM 1

53 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!