ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی کی ہدایت

کراچی — ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیرِ قیادت کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے تفتیشی نظام اور جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز انویسٹی گیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ملیر انویسٹیگیشن زون میں کرائم میٹنگ، سنگین و پینڈنگ مقدمات کی جلد تکمیل کی ہدایت

اجلاس کے دوران سینٹرلائزڈ انویسٹی گیشن سینٹرز (CICs) کے موجودہ نظام کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اس کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے ایس ایس پیز انویسٹی گیشن نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر کرائم ریویو بھی پیش کیا گیا، جس میں پولیس چیف نے جرائم کی موجودہ صورتحال اور ان کی روک تھام کے اقدامات سے متعلق افسران سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسٹریٹ کرائم، قتل، ڈکیتی و رابری، منشیات فروشی، گاڑیوں کی چوری، ہوائی فائرنگ اور دیگر منظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی کے لیے مربوط اور ٹھوس حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں اہم مقدمات کی پیش رفت اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کراچی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!