کراچی (اسٹاف رپورٹر) – کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کے لیے گلشنِ اقبال بلاک 19 میں مرکزی 84 انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔
وزیر داخلہ سندھ کی آئی جی سندھ پولیس سے ملاقات، کچے آپریشنز، رمضان سیکورٹی اور اسٹریٹ کرائم پر تفصیلی بریفنگ
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، مرکزی لائن میں رساؤ کی نشاندہی کے بعد تکنیکی جائزے کے بعد فوری مرمت اور مکمل بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ مرمتی کام پیر کی دوپہر 12 بجے سے باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے اور یہ 24 گھنٹے بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے۔ مجموعی دورانیہ مرمت کا 96 گھنٹے رکھا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مرمت مکمل ہونے کے بعد شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام میں واضح بہتری آئے گی اور مستقبل میں پانی کے ضیاع کو بھی روکا جا سکے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مرمتی کام کے دوران پانی کا باکفایت اور ذمہ دارانہ استعمال کریں اور ادارے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ مرمت کا عمل بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل ہو سکے۔
