ملیر انویسٹیگیشن زون میں کرائم میٹنگ، سنگین و پینڈنگ مقدمات کی جلد تکمیل کی ہدایت

ملیر (ایسٹ زون) — ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر ماجدہ پروین ہالیپوٹو (پی ایس پی) کی سربراہی میں دفتر انویسٹیگیشن ملیر میں ایک اہم کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں جرائم کی صورتحال، تفتیشی کارکردگی اور مقدمات کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کراچی: مرکزی پانی کی لائن میں رساؤ کی مرمت کا آغاز، شہر میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کا اقدام

میٹنگ میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن بن قاسم، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن میمن گوٹھ، پی ڈی ایس پی لیگل، ریڈر اور تمام تھانہ جات و سی آئی سیز (CICs) کے انچارجز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سال 2025 اور 2026 کے سنگین نوعیت کے مقدمات سمیت تمام درج شدہ کیسز کی پروگریس لی گئی۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت دی کہ پینڈنگ مقدمات کو جلد از جلد مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں جمع کرایا جائے۔

میٹنگ میں اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق الگ الگ رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مزید بہتری کی ہدایات جاری کی گئیں۔ سنگین نوعیت کے مقدمات میں شناخت پریڈ کو لازمی قرار دیا گیا، جبکہ تمام ڈسپوزل کیسز کو PSRMS میں تمام ضروری TABS کے ساتھ فیڈ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے پولیس افسران کو شہریوں، مدعیانِ مقدمہ اور درخواست گزاروں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اعتماد بحال رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “ملیر انویسٹیگیشن زون میں کرائم میٹنگ، سنگین و پینڈنگ مقدمات کی جلد تکمیل کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!