خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 4 اور 5 فروری کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ منظور، نئے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب 10 فروری کو ہوگا
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر کامیاب آپریشن کیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
اسی طرح ضلع خیبر میں ایک اور خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر بھارتی سرپرست دہشتگرد عناصر کے خلاف سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، جن کا مقصد دہشتگرد نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق انسدادِ دہشتگردی مہم وژن عزمِ استحکام کے تحت جاری ہے اور بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کا فیصلہ کن کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔
