کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ منظور، نئے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب 10 فروری کو ہوگا

کراچی — کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کا استعفیٰ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ اس فیصلے سے متعلق کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ نئے سی ای او کے انتخاب کا عمل 10 فروری کو مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی ورچوئل ایمبیسی کی ایران میں موجود امریکی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت

دوسری جانب مستعفی سی ای او مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے اور یہ فیصلہ ایک منظم اور سوچا سمجھا اقدام ہے تاکہ کمپنی ترقی کے سفر کو جاری رکھ سکے۔

مونس علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک کو نئے وژن اور نئی سوچ کی ضرورت ہے اور نئے سی ای او کی تقرری کا فیصلہ کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کرے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ مرحلہ جلد مکمل ہوگا اور نئے چیف ایگزیکٹو کی تقرری احسن طریقے سے عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد وہ کے الیکٹرک کو خیر آباد کہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی اصل طاقت اس کے ملازمین ہیں، ادارے کی بنیاد مضبوط ہے اور ترقی کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ منظور، نئے چیف ایگزیکٹو کا انتخاب 10 فروری کو ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!