کراچی کے ضلع ویسٹ میں تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے مگسی محلہ میں کارروائی کرکے ملزم محمد مشتاق ولد کالے خان کو حراست میں لیا۔
کیماڑی میں پولیس مقابلہ، لیاری گروہ کا خطرناک شوٹر انوار عرف کوجک ہلاک
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے مختلف پڑیوں میں موجود 22 گرام آئس (کرسٹل میتھ) اور منشیات فروختگی کی نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید کارروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ منشیات فروش نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔