کراچی: غریب آباد میں قتل، ملزم گرفتار

ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس، کراچی کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ تھانہ منگھوپیر کے علاقے غریب آباد میں شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کا اعلان، ہر دکان کے مالک کو 5 لاکھ روپے فوری طور پر ادا کیے جائیں گے

پولیس کے مطابق واقعہ غریب آباد کے نورانی ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں ملزمان نے شہری پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نظر ولد صادق کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جھگڑے کے نتیجے میں یہ قتل پیش آیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے ترجمان نے بتایا کہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور فرار ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: غریب آباد میں قتل، ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!