گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کا اعلان، ہر دکان کے مالک کو 5 لاکھ روپے فوری طور پر ادا کیے جائیں گے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کے دوبارہ تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام دو سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ سانحہ گل پلازہ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے تاجروں کی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے اور ہر دکان کے مالک کو فوری طور پر 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

نیو کراچی میں ڈکیتی کے دو ملزمان فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ سانحہ میں کل 88 افراد لاپتہ تھے، جن میں سے ایک زندہ نکلا اور پانچ افراد کے نام ڈبل ہونے کے باعث اصل تعداد 82 لاپتہ افراد تھی۔ اب تک 61 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں، جن میں سے 9 کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہو چکی ہے جبکہ 15 افراد پہلے ہی شناخت شدہ تھے۔ 45 لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 9 کا عمل باقی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ واقعہ پورے ملک کو غمگین کر گیا، کئی معصوم افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے، اور ہر طرف سوگ کی فضا ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے آگ لگنے کے وقت اور حکومتی و فائر بریگیڈ کے ردعمل کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ 10 بج کر 14 منٹ پر گراؤنڈ فلور کی دکان میں آگ لگی، پہلی کال 10 بج کر 26 منٹ پر موصول ہوئی، اور سول اسپتال فائر اسٹیشن سے پہلا فائر ٹینڈر 10 بج کر 27 منٹ پر روانہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے سانحے کے بعد اٹھنے والی سیاسی بحث پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ گل پلازہ کی تمام بے ضابطگیاں اٹھارھویں ترمیم سے پہلے کی گئی تھیں۔ سانحے کو سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کرنا ایک جرم ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ غفلتوں اور کوتاہیوں کا سدباب کیا جائے گا اور تمام تفصیلات انکوائری میں سامنے آئیں گی۔ پیپلزپارٹی کے دور میں بھی کراچی میں متعدد بڑے آتشزدگی کے واقعات ہوئے اور متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کیے گئے تھے۔ سانحہ گل پلازہ کے فوری دن ہی متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا گیا اور رقم جاری کر دی گئی ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کا اعلان، ہر دکان کے مالک کو 5 لاکھ روپے فوری طور پر ادا کیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!