ڈیفنس پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ویزَل کار ڈکیت گینگ گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان برآمد

کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں ایک بنگلے میں ہونے والی سنگین ڈکیتی کے بعد ڈیفنس پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک بین الصوبائی ویزَل کار ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی۔

کراچی: غریب آباد میں قتل، ملزم گرفتار

پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع، خفیہ معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے دو انتہائی مطلوب ملزمان، لیاقت ولد غلام حسین اور آصف ولد شریف کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کراچی سمیت مختلف اضلاع کی پولیس مسلسل کوشاں تھی۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ وارداتوں کے دوران وہ ویزَل کار استعمال کرتے اور گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر لوٹ مار کرتے تھے۔ مزید تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان پنجاب کے علاقے سرگودھا سے تعلق رکھتے ہیں اور تقریباً ایک سال قبل کراچی آئے تھے۔

ڈیفنس پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی ویزَل کار برآمد کر لی ہے، جبکہ بھاری مقدار میں لوٹا گیا مال بھی قبضے میں آ گیا ہے۔ برآمد شدہ سامان میں شامل ہیں:

  • ویزَل کار نمبر BF – 8310

  • 30 بور اور 9mm پستولیں (4 عدد)

  • نقدی: 7 لاکھ روپے، 1800 درہم، 2000 ریال، 140 امریکی ڈالر

  • پرائز بانڈ: 36 (200 والے) اور 13 (100 والے)

  • 5 سیٹ طلائی زیورات، 8 سونے کی انگوٹھیاں، سونا پگھلانے والا سامان

  • تقریباً 2 کلو آرٹیفیشل زیورات

  • ایک مائیکروویو اوون

  • 20 قیمتی گھڑیاں بمعہ باکس

گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کے خلاف کراچی اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔ تھانہ ڈیفنس میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر مقدمات میں بھی ان کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔ فرار ملزمان دلشاد ولد شریف، ارسلان ولد شریف، زیشان عرف شان ولد منظور اور وقاص عرف سونو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں اور بہت جلد انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈیفنس پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی ویزَل کار ڈکیت گینگ گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کا قیمتی سامان برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!