قائدآباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار، ساتھی فرار

قائدآباد پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان 50 بیڈ اسپتال کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
لانڈھی پولیس کی بڑی کارروائی، دو رپیٹ کرمنل ماوا فروش گرفتار، 605 پیکٹ برآمد

پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد ابراہیم ولد محمد سلطان اور زین ولد محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی، جن کے نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کر لی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سونے کے ایک تاجر کو لوٹنے کی غرض سے علاقے میں موجود تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ برآمد اسلحہ فرانزک تجزیے کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “قائدآباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، دو انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار، ساتھی فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!