لانڈھی پولیس کی بڑی کارروائی، دو رپیٹ کرمنل ماوا فروش گرفتار، 605 پیکٹ برآمد

ایس ایس پی ضلع کورنگی اور ایس پی لانڈھی کی سخت ہدایات پر لانڈھی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ماوا فروشی میں ملوث دو رپیٹ کرمنل ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
بنگلورو ایئرپورٹ پر کورین خاتون سے مبینہ جنسی ہراسانی، گراؤنڈ اسٹاف گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 605 پیکٹ ماوا برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خرم شہزاد ولد بشیر احمد اور رضوان ولد مقصود احمد کے نام سے ہوئی۔ خرم شہزاد کے قبضے سے 575 پیکٹ جبکہ رضوان کے قبضے سے 30 پیکٹ ماوا برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اس سے قبل بھی ماوا اور منشیات فروشی کے مقدمات میں جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 629/2026 بجرم دفعات گھٹکا ماوا ایکٹ کے تحت تھانہ لانڈھی میں درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم رضوان ولد مقصود احمد کے خلاف پہلے بھی تھانہ لانڈھی میں مقدمات درج ہیں جن میں مقدمہ الزام نمبر 438/2019 بجرم دفعات 269، 270، 337-J اور گھٹکا ماوا ایکٹ جبکہ مقدمہ الزام نمبر 236/2023 بجرم دفعہ 9(1)A شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی میں منشیات اور ماوا فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “لانڈھی پولیس کی بڑی کارروائی، دو رپیٹ کرمنل ماوا فروش گرفتار، 605 پیکٹ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!