گرین لینڈ کے معاملے پر نیٹو ممالک متحد، امریکا اور یورپ میں بیانات کی جنگ تیز

نیٹو ممالک نے گرین لینڈ کی حمایت میں دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم نے واضح کیا کہ نیٹو کے کسی ایک رکن پر حملہ، تمام اتحادی ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا اس معاملے پر گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ کھڑا ہے۔

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ خوفناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

ادھر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے ٹیرف پالیسی کو بلیک میلنگ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا یورپ کو کمزور اور اپنا تابع بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ میکرون کا کہنا تھا کہ نوآبادیاتی طرزِ عمل کو مسترد کرتے ہیں اور غنڈہ گردی کے بجائے باہمی احترام، جبکہ سفاکیت کے بجائے قانون کی بالادستی کو ترجیح دیتے ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی وزیراعظم نے بھی دوٹوک انداز اپنایا اور کہا کہ خودمختاری، قومی شناخت، علاقائی سالمیت اور جمہوریت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ نیٹو کے لیے جتنا کام انہوں نے کیا، اتنا کسی اور نے نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر نہ بنتے تو آج نیٹو کا وجود ہی نہ ہوتا اور یہ اتحاد تاریخ کے کوڑے دان میں جا چکا ہوتا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان کو افسوسناک مگر سچ قرار دیا۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “گرین لینڈ کے معاملے پر نیٹو ممالک متحد، امریکا اور یورپ میں بیانات کی جنگ تیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!