اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ خوفناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ گزشتہ رات ممبئی میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ واقعے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم دونوں اداکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ پر تنازع برقرار، بنگلادیش کی شرکت یا بائیکاٹ؟ فیصلہ آج متوقع

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ بیرونِ ملک سفر سے واپسی کے بعد ممبئی ایئرپورٹ سے جوہو میں واقع اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ تھے۔ رات تقریباً 9 بجے سلور بیچ کیفے کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے ایک آٹو رکشہ کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں آٹو رکشہ بے قابو ہو کر اکشے کمار کے سیکیورٹی قافلے میں شامل ایک گاڑی سے جا ٹکرایا۔ اس ٹکر کے باعث قافلے میں آگے چلنے والی اداکار کی ایس یو وی کو بھی معمولی نقصان پہنچا، جس سے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کو ہلکا سا جھٹکا محسوس ہوا۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی عملے نے صورتحال کو قابو میں لیا، جبکہ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اداکار جوڑی مکمل طور پر محفوظ رہی اور بعد ازاں اپنے گھر روانہ ہو گئی۔

54 / 100 SEO Score

One thought on “اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ خوفناک ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!