سعودی کابینہ کی پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

کراچی: نارتھ ناظم آباد سے بین الاقوامی منشیات گروہ کے دو سپلائرز گرفتار، 960 گرام اعلیٰ کوالٹی ویڈ برآمد

کابینہ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے طے پانے والی اس مفاہمتی یادداشت کو گزشتہ سال 27 اکتوبر کو ہونے والے اکنامک کوآپریشن فریم ورک کا حصہ قرار دیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک نے مشترکہ معاشی مفادات کی بنیاد پر تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

اجلاس کے دوران سعودی کابینہ نے خطے اور دنیا کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا۔ غزہ میں جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے، فلسطینی قومی کمیٹی کے قیام اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا۔ کابینہ نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل پر زور دیا۔

دریں اثنا، سعودی وزارت خارجہ نے ایک علیحدہ بیان میں سانحہ گل پلازہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزارت خارجہ نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سعودی کابینہ کی پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!