کراچی: نارتھ ناظم آباد سے بین الاقوامی منشیات گروہ کے دو سپلائرز گرفتار، 960 گرام اعلیٰ کوالٹی ویڈ برآمد

کراچی: ایس آئی یو/سی آئی اے کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کی گئی اہم کارروائی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے دو ویڈ (Weed) سپلائرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مریم فاطمہ نے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ 2026 میں سٹریٹیجک کمیونیکیشن اور نیریٹو کی اہمیت پر گفتگو کی

گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم اکرم اور محمد خطیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 960 گرام اعلیٰ کوالٹی ویڈ برآمد ہوئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں لاکھوں روپے مالیت ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو/سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ویڈ کی سپلائی کرتے تھے۔ دونوں ملزمان ماضی میں متحدہ عرب امارات میں ویڈ کے کیس میں گرفتار ہو کر سات سال قید کی سزا بھی بھگت چکے ہیں۔

ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کا مزید سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ قانونی کارروائی اور تفتیش بھی جاری ہے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: نارتھ ناظم آباد سے بین الاقوامی منشیات گروہ کے دو سپلائرز گرفتار، 960 گرام اعلیٰ کوالٹی ویڈ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!