کراچی: ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کی سربراہی میں ایسٹ آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ایسٹ کے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج ڈی آئی بی اور ریڈر نے شرکت کی۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول آتھارٹی کا کراچی میں فائر سیفٹی اقدامات کے لیے تین روزہ الٹی میٹم
اجلاس میں تھانوں کی جانب سے جرائم کے خلاف کی گئی کارروائیوں، ملزمان کی گرفتاریوں اور مجموعی و انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی نے ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرمنلز، ریپیٹڈ آفینڈرز، فہرست میں شامل منشیات فروش، مفرور اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔
مزید برآں، تمام افسران کو مقدمات کے بروقت اندراج، اسٹریٹ کرائم کی مؤثر روک تھام، کرائم پریوینشن اور جرائم کی ڈیٹیکشن پر خصوصی توجہ دینے کی تاکید کی گئی۔ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے اور آئندہ بہتر کارکردگی کی سخت ہدایت دی گئی۔