یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید بورڈ آف پیس میں شمولیت کیلئے تیار

متحدہ عرب امارات: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ اماراتی وزارتِ خارجہ کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید نے امریکا کی اس پیشکش کو تسلیم کرلیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا نارتھ ناظم آباد میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ، جدید سیکیورٹی نظام کی افادیت کا معائنہ

خبررساں ایجنسی کے مطابق بورڈ کے چارٹر کے تحت رکن ممالک کی مدتِ رکنیت زیادہ سے زیادہ تین سال ہوگی، جس کی تجدید صرف چیئرمین کی منظوری سے ممکن ہوگی۔

اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ صدر ٹرمپ کے غزہ کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے کے مکمل نفاذ کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے نہایت اہم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ اس بورڈ میں شامل ہوں، جس کے لیے مستقل نشست پر ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔ ابتدا میں بورڈ کا مقصد صرف غزہ کی بحالی کے امور کی نگرانی تھا، تاہم دستاویزات کے مطابق اس کے دائرۂ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں رکھا گیا اور یہ اقوامِ متحدہ کے متبادل یا حریف کے طور پر بھی ابھر سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات خطے میں امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور وہ ان چند عرب ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!