ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست

ملتان: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی اور بامقصد نشست کی۔ اس موقع پر پاک فوج کے ترجمان نے پاکستان کو درپیش علاقائی اور داخلی سکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

سانحہ گل پلازہ: آگ لگنے کی وجوہات اور ریسکیو کارروائی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

نشست کے دوران اساتذہ نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر، خصوصاً فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں بے مثال اور قابلِ قدر ہیں، جنہیں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کے امن و استحکام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ مس انفارمیشن اور منفی پروپیگنڈے سے بچنے کے لیے حقائق، تحقیق اور درست معلومات پر انحصار کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک خوش نصیب قوم ہیں جسے قدرتی وسائل کے ساتھ ایک مضبوط اور پیشہ ور فوج میسر ہے، جو ملک کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے۔

اساتذہ نے پاکستان اور پاک فوج سے بھرپور محبت اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی نشستیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، جو نوجوان نسل کو شعور، آگاہی اور حب الوطنی کے جذبے سے ہمکنار کرتی ہیں۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!