پرنسس زہرہ آغا خان تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی پرنسس زہرہ آغا خان تین روزہ دورۂ سندھ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ایئرپورٹ پر پرنسس زہرہ آغا خان کو الوداع کیا۔ اس موقع پر وزارتِ خارجہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست

ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ اور پرنسس زہرہ آغا خان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرنسس زہرہ آغا خان نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے تعاون اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ آغا خان خاندان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آغا خان خاندان کی تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں خدمات قابلِ تحسین ہیں اور ان کا کردار نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر نمایاں ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور پرنس کریم آغا خان کے باہمی تعلقات قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ بالخصوص پاکستان کی ترقی میں اسماعیلی برادری کا کردار نہایت اہم اور کلیدی ہے، جبکہ آغا خان کمیونٹی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ساتھ اپنا تعاون برقرار رکھا ہے۔

صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت اور آغا خان خاندان کے درمیان کمیونٹی کی فلاح و بہبود، صوبائی ترقی اور خوشحالی کے لیے باہمی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پرنسس زہرہ آغا خان تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!