جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، جاتی امرا میں مہندی کی رنگا رنگ تقریب منعقد

لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں جنید صفدر اور ان کی ہونے والی اہلیہ شانزے علی روحیل کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی۔

پاکستانیوں کے لیے یو اے ای پری امیگریشن کلیئرنس پر باضابطہ معاہدہ، سفری مشکلات میں بڑی کمی متوقع

مہندی کی تقریب میں شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد کے علاوہ قریبی رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور منتخب مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب خوشگوار، روایتی اور پُررونق ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں کی بھرپور تواضع کی گئی۔

تقریب کے موقع پر جاتی امرا میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ مہمانوں کی تفریح کے لیے نامور گلوکاروں کو بھی مدعو کیا گیا، جنہوں نے محفل کو مزید یادگار بنا دیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق آج بارات کی مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی، جبکہ دعوتِ ولیمہ کی تقریب کل بروز 18 جنوری کو ہوگی، جس میں اہم سیاسی، سماجی شخصیات اور معزز مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز، جاتی امرا میں مہندی کی رنگا رنگ تقریب منعقد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!