وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث ایک منظم گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق، عمارت کا حصہ منہدم
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی جانب سے عمل میں لائی گئی، جس دوران طاہر شہباز اور رب نواز نامی دو ملزمان کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان جعلسازی کے ذریعے 12 پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر امریکا بھجوانے کی کوشش میں ملوث تھے۔ ملزمان مختلف جعلی دستاویزات اور ویزا فراڈ کے طریقوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گینگ میں شامل دو دیگر ملزمان تاحال مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔
