فتح پارک نارتھ ناظم آباد سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ محمد انس بحفاظت بازیاب

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فتح پارک کے قریب سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ محمد انس پولیس اور اہلِ خانہ کی مشترکہ کوششوں سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق بچے کی بازیابی کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
ایران سے متعلق تمام آپشنز کھلے ہیں، صدر ٹرمپ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

پولیس حکام کے مطابق اغواء کا واقعہ 11 جنوری 2026 کو شام 7 بج کر 40 منٹ پر فتح پارک بلاک ایف، نزد ضیاءالدین چورنگی میں پیش آیا تھا۔ مغوی بچے کی شناخت محمد انس ولد محمد نسیم کے طور پر کی گئی، جس کی عمر تقریباً تین سال ہے۔

واقعے کے بعد تھانہ حیدری میں مقدمہ نمبر 22/26 درج کیا گیا، جو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 363 اور گمشدہ افراد ایکٹ 2018 کے تحت تھا۔ مقدمہ بچے کے والد کے کزن بادشاہ خان ولد حاجی عبد القیوم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق بچے کے اغواء کے بعد والد کو موصول ہونے والی کال کے نتیجے میں پولیس نے فوری کارروائی کی اور اہلِ خانہ کے تعاون سے بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں جبکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp Image 2026 01 16 at 3.09.50 PM WhatsApp Image 2026 01 16 at 3.09.50 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 16 at 3.09.51 PM

65 / 100 SEO Score

One thought on “فتح پارک نارتھ ناظم آباد سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ محمد انس بحفاظت بازیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!