ایران سے متعلق تمام آپشنز کھلے ہیں، صدر ٹرمپ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق تمام آپشنز بدستور کھلے رکھے ہیں اور وہ ایران کی موجودہ صورتحال کا مسلسل اور باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
سلامتی کونسل کا اجلاس سرکس بن گیا، امریکا ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے: روسی مندوب

پریس بریفنگ کے دوران کیرولائن لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کے تسلسل پر ایرانی قیادت کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کر رہا ہے تاکہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ امریکی اقدامات کے نتیجے میں ایران میں 800 افراد کو دی جانے والی سزائے موت روکی گئی ہیں، جبکہ معاشی دباؤ کی پالیسی بدستور جاری ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران پر حملے کے فیصلے پر نظرثانی کی ہے اور یہ تبدیلی خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں کے باعث سامنے آئی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایران سے متعلق تمام آپشنز کھلے ہیں، صدر ٹرمپ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: وائٹ ہاؤس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!