خیبرپختونخوا: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبے میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔
طالبان حکومت میں داخلی اختلافات شدت اختیار کر گئے: کابل بمقابلہ قندھار
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پہلی کارروائی بنوں میں کی گئی، جس کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔ دوسری کارروائی کرم میں انجام دی گئی، جس میں 5 خوارج ہلاک ہوئے۔
پاک فوج نے بتایا کہ یہ کارروائیاں دہشتگردی کے خاتمے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئیں۔