قائدآباد پولیس کی کارروائی، مضر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مجید کالونی، لانڈھی تھانہ کی حدود سے مضر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ریاض علی ولد قیاس الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی: رینجرز کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

ملزم کے قبضے سے 123 کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزم گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

قائدآباد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دیگر ممکنہ ملزمان اور سپلائی چین کا سراغ لگایا جا سکے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “قائدآباد پولیس کی کارروائی، مضر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!