کیماڑی: خاتون کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے والے ملزم گرفتار

کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو پڑوسی خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر ہراساں اور ذیادتی کی کوشش میں ملوث تھا۔ ملزم نے خاتون کی مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

قائدآباد پولیس کی کارروائی، مضر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

واقعہ کا مقدمہ تھانہ ماڑی پور میں درج کیا گیا تھا اور ملزم اس کے بعد فرار ہو کر روپوش ہو گیا تھا۔ تاہم، کیماڑی انویسٹیگیشن کی تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت یاسین ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی انویسٹیگیشن کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا سکیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کیماڑی: خاتون کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے والے ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!