لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا سے موبائل فون چھین لیا گیا، مقدمہ درج

لاہور میں اسٹیج کے معروف اداکار قیصر پیا سے موبائل فون چھیننے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نو سرباز قیمتی موبائل لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بی سی بی کا بورڈ ممبر کے متنازع بیانات پر ڈسپلنری کارروائی کا آغاز، شوکاز نوٹس جاری

ایف آئی آر کے متن کے مطابق قیصر پیا سگنل پر گاڑی میں موجود تھے کہ اسی دوران ایک نو سرباز نے گاڑی کو ہاتھ مارا، جس پر تلخ کلامی شروع ہو گئی۔ جھگڑے کے دوران ایک اور ملزم گاڑی کی دوسری جانب سے اداکار کا قیمتی موبائل فون اٹھا کر فرار ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا سے موبائل فون چھین لیا گیا، مقدمہ درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!