کراچی میں سالانہ جشنِ خواجہ غریب نواز مولیٰ علی المرتض کانفرنس، اولیاء کی تعلیمات اپنانے پر زور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرِ کراچی میں ممتاز و معروف ثناء خواں الحاج غلام مصطفیٰ قادری و صدیقی فیملی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اور فقیدالمثال سالانہ جشنِ خواجہ غریب نواز و مولیٰ علی المرتض کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، معزز شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صدر میں ٹھیلے والوں کی بدمعاشی، ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ایک ملزم گرفتار

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز و معروف عالمِ دین سید مظفر حسین شاہ قادری نے کہا کہ اولیائے کاملین کی تعلیمات امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں ان پر عمل پیرا ہو کر اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو سنوارنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام نے اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں پیش کیں اور ہمیں بھی انہی اصولوں کو اپناتے ہوئے موجودہ پُرفتن دور میں اپنا ایمانی کردار ادا کرنا ہوگا۔

سید مظفر حسین شاہ قادری کا کہنا تھا کہ صحابۂ کرام اور اہلِ بیت کے فکر و فلسفے کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ عاشقانِ اسلام کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے عملی جدوجہد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی ترقی و استحکام کے لیے کوشش کرنا ہم سب کا دینی اور قومی فریضہ ہے۔

دیگر علمائے کرام نے بھی اپنے خطابات میں اتحاد و نظم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اولیاء کاملین کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی معاشرے میں اصلاح ممکن ہے اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

اس موقع پر منتظمین اور علمائے کرام کی جانب سے سید مظفر حسین شاہ قادری کی تاج پوشی بھی کی گئی اور ان کی دینی خدمات کو سراہا گیا۔ کانفرنس میں مفتی علی زین العابدین شاہ قادری، مفتی محمد ابراہیم قادری، مفتی عابد مبارک المدنی، پیر عبدالرشید اویسی سمیت دیگر علمائے کرام نے خصوصی خطابات کیے۔

تقریب کے اختتام پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، شہدائے فلسطین اور شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی، اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں سالانہ جشنِ خواجہ غریب نواز مولیٰ علی المرتض کانفرنس، اولیاء کی تعلیمات اپنانے پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!