کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کی بدمعاشی عروج پر پہنچ گئی جہاں سڑک پر قائم تجاوزات ہٹانے پر ٹریفک پولیس کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
کراچی میں دن رات ترقیاتی کام جاری ہیں، جلد بڑا پیکج لایا جائے گا، میئر مرتضیٰ وہاب
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس افسر نے جب ٹھیلے والے کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو ملزم نے اچانک تشدد شروع کر دیا۔ دھکم پیل کے دوران پولیس افسر زمین پر گر پڑا جبکہ دیگر پتھارے والے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بیچ بچاؤ کراتے رہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تشدد میں ملوث ملزم عبدالقادر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔