کراچی: کیڈا کے 22 رکنی وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ملاقات

کراچی: کیڈا (KEDA) کے صدر محمد عرفان رضوان کی قیادت میں 22 رکنی وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ملاقات کی، جس میں حاجی ناصر ترک، محمد فاروق، سلمان احمد، زوہیب اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران اور اراکین بھی شریک تھے۔

پی ٹی آئی نے کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی، سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا: شرجیل میمن

ملاقات کے دوران وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہر میں جرائم کی صورتحال، امن و امان اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وفد نے ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے وفد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور پولیس و تاجر برادری کے درمیان مؤثر تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے اختتام پر وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور کراچی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

WhatsApp Image 2026 01 13 at 8.06.26 PM WhatsApp Image 2026 01 13 at 8.06.26 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 13 at 8.06.26 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 13 at 8.06.27 PM WhatsApp Image 2026 01 13 at 8.06.27 PM 1

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: کیڈا کے 22 رکنی وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!