کراچی: اے وی ایل سی اطلاع پر کارروائی، کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی: اے وی ایل سی کراچی پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد ولد علی محمد، رب نواز ولد حق نواز اور سمیر علی ولد اعجاز احمد کے نام سے ہوئی۔

پی ٹی آئی نے کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہ دہرانے کی کوشش کی، سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا: شرجیل میمن

پولیس کے مطابق ملزم سمیر علی کے قبضے سے برآمد ہونے والی سوزوکی مہران کار تین روز قبل کراچی کے علاقے عزیز آباد سے چوری کی گئی تھی، جبکہ شاہد اور رب نواز کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل کراچی کے علاقے کلاکوٹ سے چوری شدہ تھی۔

گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں اسی نوعیت کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!