کراچی – کیماڑی پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق آپریشن کے دوران منشیات کے اڈوں پر کارروائی کی گئی، جس پر ملزمان نے پولیس پر شدید فائرنگ بھی کی۔
کیسپرسکی رپورٹ: فِشنگ ای میلز میں بدنیتی پر مبنی کیو آر کوڈز کے استعمال میں پانچ گنا اضافہ
پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 8 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ برآمد ہونے والی اشیاء میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات، آئس، تنزانیہ کرسٹال، غیر قانونی اسلحہ اور نقدی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اشرف اور غلام نبی کے علاوہ زیشان، دانش، نور، سلمان، شیراز رسول اور شیراز اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے اور ان پر منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے 25 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔