عبدالعلیم خان کا جامعہ اشرفیہ کا دورہ، مہتمم حافظ فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جامعہ کے مہتمم حافظ فضل الرحیم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر عبدالعلیم خان نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ٹی اور سروسز سیکٹر کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، 5 ماہ میں اربوں ڈالر کا ریکارڈ

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے حافظ فضل الرحیم اشرفی کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ باہمی اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کا درس دیا، جو معاشرے کے لیے ایک قیمتی ورثہ ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری اور رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی بھی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کے ہمراہ موجود تھے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “عبدالعلیم خان کا جامعہ اشرفیہ کا دورہ، مہتمم حافظ فضل الرحیم کے انتقال پر تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!