ایران آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے امریکا مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ایران ایسی آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے۔
مریم نواز کی لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ رواں ماہ کھولنے کی ہدایت

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ امریکا ایران میں ہونے والے مظاہروں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر عوام کا کنٹرول ہے، جبکہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ برا سلوک کیا اور اب اسے اس کے نتائج کا سامنا ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہوگا۔

ایران میں جاری صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں پُرتشدد مظاہرے 13ویں روز بھی جاری ہیں، جن کے دوران اب تک 15 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تہران کے قریب ایک قصبے سے 100 مسلح افراد کو گرفتار کیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “ایران آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے امریکا مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!