اگر آپ کسی کمپنی کے لیے ورک فرام ہوم کر رہے ہیں یا فری لانسر ہیں اور کسی دوسرے ملک میں منتقل ہو کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں تو بلغاریہ آپ کے لیے ایک نیا موقع لے آیا ہے۔
ایران آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے امریکا مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ
بلغاریہ نے حال ہی میں یورو کرنسی کو اپنانے اور شینگن زون کا حصہ بننے کے بعد ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔ شینگن زون ایسے 29 یورپی ممالک پر مشتمل ہے جہاں سرحدی پابندیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
ماہرین کے مطابق ورک فرام ہوم اب دنیا بھر میں ایک معمول بنتا جا رہا ہے، جس کے باعث ایسے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو اپنے کام کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک میں قیام کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے افراد کو ڈیجیٹل نوماڈ کہا جاتا ہے۔
بلغاریہ کا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام غیر یورپی شہریوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جو کسی غیر ملکی کمپنی کے لیے ریموٹ کام کر رہے ہوں یا بطور فری لانسر سرگرم ہوں۔ اس پروگرام کے لیے درخواست گزار کی کم از کم سالانہ آمدنی 31 ہزار یورو ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔
اس ویزا کے خواہشمند افراد کو اپنے ملک میں موجود بلغاریہ کے سفارتخانے سے ڈی لانگ اسٹے ویزا کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ بلغاریہ پہنچنے کے بعد 14 دن کے اندر رہائشی پرمٹ کے لیے اپلائی کرنا ضروری ہوگا۔
رہائشی پرمٹ کے لیے بلغاریہ میں قیام کا ثبوت، اپنے ملک کا جرائم سے پاک ریکارڈ سرٹیفکیٹ، مطلوبہ دستاویزات کا بلغارین زبان میں ترجمہ، سالانہ آمدنی کا ثبوت اور ہیلتھ انشورنس فراہم کرنا لازم ہوگا، جو بلغاریہ میں بھی قابلِ قبول ہو۔
ڈیجیٹل نوماڈ ویزا ایک سال کے لیے جاری کیا جائے گا، جس میں مزید ایک سال کی توسیع کی سہولت بھی موجود ہوگی۔
