ضلع وسطیٰ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز

کراچی: ضلع وسطیٰ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیمولیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع وسطیٰ طہٰ سلیم نے کی۔

نیوزی لینڈ کے ساحل پر وہیل مچھلیاں پھنس گئیں، 6 ہلاک

اجلاس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سینٹرل کے ڈائریکٹر جعفر امام، ڈائریکٹر ڈیمولیشن سینٹرل ریحان خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عاصم عباسی، پانچوں ٹاؤنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، فوکل پرسن سعد حسین وارثی، ٹی ایم سی افسران، رئیل اسٹیٹ کے نمائندگان اور کے الیکٹرک کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر طہٰ سلیم نے ایس بی سی اے کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وسطیٰ میں غیر قانونی تعمیرات، بالخصوص غیر مجاز پورشنز کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت غیر منظور شدہ تعمیرات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں قائم تمام غیر قانونی پورشنز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو بھی سختی سے متنبہ کیا گیا کہ وہ غیر قانونی پورشنز کی خرید و فروخت یا کسی قسم کی سہولت کاری سے گریز کریں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کمیٹی نے تمام پرانی سب لیزز کی جامع جانچ پڑتال کا فیصلہ بھی کیا، اور اعلان کیا گیا کہ جعلی یا غیر قانونی سب لیزز فوری طور پر منسوخ کی جائیں گی۔

اجلاس میں اب تک کی گئی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں ضلع وسطیٰ میں غیر قانونی پورشنز کی تعمیر میں واضح کمی آئی ہے۔

اس موقع پر غیر قانونی بال رومز کے قیام پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، جو شہری علاقوں میں ٹریفک کے شدید دباؤ اور عوامی مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ایسے تمام غیر قانونی بال رومز فوری طور پر بند کیے جائیں گے اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید برآں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت دی گئی کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جانے والی مسماری اور دیگر کارروائیوں کی ہفتہ وار تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطیٰ کے دفتر میں جمع کرائے، تاکہ نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع وسطیٰ میں قانون کی بالادستی قائم رکھی جائے گی اور غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

WhatsApp Image 2026 01 09 at 6.04.34 PM WhatsApp Image 2026 01 09 at 6.04.35 PM WhatsApp Image 2026 01 09 at 6.04.36 PM WhatsApp Image 2026 01 09 at 6.04.36 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 09 at 6.04.36 PM 2

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!