نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے ایک دور دراز ساحلی علاقے میں وہیل مچھلیاں ساحل پر پھنسنے کے واقعے میں 6 وہیل مچھلیاں ہلاک ہوگئیں۔
پاکستان میں اثاثوں کی ٹوکنائزیشن پر پیش رفت، یو اے ای کے اعلیٰ سطح وفد سے اہم اجلاس
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً 55 پائلٹ وہیل مچھلیاں ساحل کے قریب پھنس گئی تھیں، جن میں سے بیشتر کو واپس سمندر میں جانے میں مدد مل گئی، تاہم 15 وہیل مچھلیاں بری طرح ساحل پر پھنس گئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پھنسنے والی وہیل مچھلیاں ساحل کے تقریباً ایک کلو میٹر طویل حصے میں پھیلی ہوئی تھیں، جن میں سے 6 مچھلیاں جانبر نہ ہو سکیں۔
وہیل مچھلیوں کو بچانے کے لیے غیر سرکاری تنظیم پروجیکٹ جونا کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ مقامی رضاکار بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقوں میں اس سے قبل بھی وہیل مچھلیوں کے ساحل پر پھنسنے اور ہلاکتوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جنہیں ماحولیاتی تبدیلی اور سمندری حالات سے جوڑا جا رہا ہے۔
