پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کامیاب، امریکی سرمایہ کاری بھی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج کی نیلامی پاکستان، پی سی بی اور پی ایس ایل کی مشترکہ کامیابی ہے۔ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی میں امریکہ سے پانچ کمپنیاں بھی حصہ لے کر پاکستان میں کرکٹ کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر چکی ہیں۔

کراچی میں کریک ڈاؤن: گلبرگ کے رحیم ہسپتال پر چھاپہ، عائشہ منزل الیکٹرانک مارکیٹ مکمل سیل

پی سی بی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں محسن نقوی نے کہا کہ نیلامی کے دوران انتہائی سخت مقابلہ ہوا اور شفافیت کا خاص خیال رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے خوشی کا موقع ہے اور یہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی ٹیموں کی کامیابی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ امریکی سرمایہ کاری پی ایس ایل میں شامل ہے اور اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں کھیل کے فروغ کے لیے فنڈز مہیا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیلامی سے نہ صرف کرکٹ میں ترقی ہوگی بلکہ پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا بھی ثبوت ملا ہے۔

اس موقع پر امریکی ناظم امور نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں امریکی شراکت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور پی ایس ایل میں پاکستان، امریکہ اور آسٹریلیا ایک ساتھ ہیں۔

نیلامی کے بعد ایف کے ایس کے مالک فواد سرور نے کہا کہ یہ ان کے بچپن کے خواب کی تکمیل ہے اور یہ اقدام دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔ او زی گروپ کے مالک حمزہ مجید نے کہا کہ کرکٹ ان کے خون میں ہے اور وہ پی ایس ایل 11 جیتنے کی کوشش کریں گے۔

محسن نقوی نے یہ بھی اعلان کیا کہ حیدرآباد اور سیالکوٹ میں نئے سٹیڈیم تعمیر کیے جائیں گے اور موجودہ ٹیموں کو مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پہلے نقصان میں تھی، اب عوام کو فائدہ پہنچائیں گے اور کام کرکے نتائج دکھائیں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کامیاب، امریکی سرمایہ کاری بھی شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!