کراچی میں کریک ڈاؤن: گلبرگ کے رحیم ہسپتال پر چھاپہ، عائشہ منزل الیکٹرانک مارکیٹ مکمل سیل

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ضلعی انتظامیہ نے شہر میں قانون شکن عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گلبرگ میں واقع رحیم ہسپتال پر اچانک چھاپہ مارا، جہاں طبی سہولیات اور انتظامات انتہائی ناقص پائے گئے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتال کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا گیا۔

ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کا سعودی عرب دورہ، رائل سعودی فضائیہ سے دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

کمیشن کے مطابق رحیم ہسپتال کے خلاف طویل عرصے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں، جن میں غیر معیاری علاج، قواعد کی خلاف ورزی اور انتظامی بدحالی شامل تھی۔ سندھ بھر میں اسپتالوں کو لائسنس دینے، طبی معیار بہتر بنانے اور غیر مستند ڈاکٹروں کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری علاج فراہم کیا جا سکے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کی ہدایت پر عائشہ منزل میں قائم غیر قانونی الیکٹرانک مارکیٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق تمام دکانیں اپنی مقررہ حدود سے تجاوز کر رہی تھیں اور سڑک تک سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو شدید ٹریفک مسائل کا سامنا تھا۔

کارروائی کے دوران ایک ساتھ 25 دکانیں سیل کی گئیں اور سیل ہونے والی تمام دکانوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور شہر کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 08 at 8.23.33 PM WhatsApp Image 2026 01 08 at 8.23.34 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 08 at 8.23.34 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 08 at 8.23.34 PM 3 WhatsApp Image 2026 01 08 at 8.23.35 PM

52 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں کریک ڈاؤن: گلبرگ کے رحیم ہسپتال پر چھاپہ، عائشہ منزل الیکٹرانک مارکیٹ مکمل سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!